0
Wednesday 24 Apr 2024 16:48

انتخابی شیڈول میں تبدیلی، کاغذات نامزدگی 31 مارچ تک وصول کئے جائینگے

انتخابی شیڈول میں تبدیلی، کاغذات نامزدگی 31 مارچ تک وصول کئے جائینگے
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ انتیس کے بجائے اکتیس مارچ کر دی ہے۔ جبکہ اسکروٹنی کا عمل یکم اپریل سے سات اپریل تک جاری رہے گا۔ نئے شیڈول کے تحت امیدواروں کو اپیل دائر کرنے کیلئے 6 کے بجائے اب 4 دن ملیں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نئے شیڈول کے مطابق، آٹھ اپریل سے دس اپریل تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جن کا فیصلہ سترہ اپریل تک کر دیا جائیگا۔ اٹھارہ اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے جبکہ 19 اپریل کو حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 249652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش