QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

29 Mar 2013 01:27

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے پاس تقرر و تبادلوں کا کوئی اختیار نہیں، سرکاری اداروں میں تقرر اور تبادلوں کا اختیار صرف اور صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن پاکستان نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کے بیان کا بھی نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کے مطابق ملک بھر میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے تاہم ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر بدستور پابندی رہے گی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے گزشتہ حکومت کے دور اقتدار کے اختتام سے کچھ عرصہ قبل سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی تاکہ اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جاسکے۔ 

دوسری جانب الیکشن کمیشن پاکستان نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کے تقرر و تبادلوں کے اختیار سے متعلق بیان کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے پاس تقرر و تبادلوں کا کوئی اختیار نہیں، سرکاری اداروں میں تقرر اور تبادلوں کا اختیار صرف اور صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 249698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249698/الیکشن-کمیشن-کا-سرکاری-بھرتیوں-پر-عائد-پابندی-ختم-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org