0
Friday 29 Mar 2013 01:38

انتخابات میں جے یو آئی کی پہلی ترجیح دینی جماعتیں اور مسلم لیگ ن ہیں، قاری عثمان

انتخابات میں جے یو آئی کی پہلی ترجیح دینی جماعتیں اور مسلم لیگ ن ہیں، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ پرویز مشرف قومی مجرم اور اس کے ہاتھ لال مسجد کے طلبہ و طالبات کے خون سے رنگین ہیں۔ الیکشن کمیشن آئین کی دفعہ 60 اور 63 پر عمل کروائے اور اس شق پر پورے نہ اترنے والے امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکے۔ نتخابات میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جمعیت علماء سلام کی پہلی ترجیح دینی جماعتیں اور مسلم لیگ ن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حفصہ ہارون آباد میں جمعیت کے ذمہ داران، قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد غیاث، مولانا گل محمد تالونی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا عمر صادق، قاضی فخر الحسن، مولانا زرین شاہ، ڈاکٹر عطاء الرحمن خان، مولانا پیر فضل حق حسن زئی اور دیگر بھی موجود تھے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ پرویز مشرف قومی مجرم ہے۔ جس کی ناکام خارجہ پالیسی اور امریکہ کا ساتھ دینے کی بدولت ابتک 40,000 سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ لال مسجد کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ اکبر بگٹی سمیت سینکڑوں بے گناہ لوگوں کا قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قومی مجرم کو کسی صورت انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کی دفعہ 60 اور 63 پر عمل کروائے اور اس شق پر پورے نہ اترنے والے امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکے۔
 
قاری محمد عثمان نے کہا کہ انتخابات میں اتحاد یاسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کی پہلی ترجیح مذہبی و دینی جماعتیں اور مسلم لیگ ن ہے اور اس حوالے سے مذاکرات بھی جاری ہیں، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بعض مذہبی جماعتیں سیکولرازم اور مغربی کلچر کو فروغ دینے والوں کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے۔ نامعلوم یہ مذہبی جماعتیں اس طرح کا کردار ادا کرکے قوم کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جمعیت علماء اسلام چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ دریں اثناء جے یو آئی کراچی کے ترجمان قاضی امین الحق آزاد نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کراچی کے بیشتر حلقوں سے قومی اور صوبائی اسمبلی سے امیدوار کھڑے کرے گی۔ جمعہ 29 مارچ کو کراچی کے امیر قاری محمد عثمان، سیکریٹری جنرل مولانا محمد غیاث، ایم ایم اے سندھ کے سابق پارلیمانی لیڈر مولانا عمر صادق، سابق ایم پی اے حافظ محمد نعیم، قاضی فخر الحسن اور دیگر رہنماء اجتماعی طور پر کاغذاتی نامزدگی جمع کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 249713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش