QR CodeQR Code

آج کا نظام ابلیسی تصور پر قائم ہے، علامہ سید ریاض شاہ

29 Mar 2013 21:04

اسلام ٹائمز:جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ نے کہا کہ عوام اپریل فول کا بائیکاٹ کر کے جھوٹ جیسے گناہ سے بچیں، اپریل فول کا تہوار جھوٹ اور غلط بیانی کی بنیاد ہے، یہ تہوار گناہوں اور معاشرتی خرابیوں کا مجموعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام اپریل فول کا بائیکاٹ کر کے جھوٹ جیسے گناہ سے بچیں، اپریل فول کا تہوار جھوٹ اور غلط بیانی کی بنیاد ہے، یہ تہوار گناہوں اور معاشرتی خرابیوں کا مجموعہ ہے اور اپریل فول خوشی کی بجائے اذیت کا سبب بنتا ہے، اس لیے مسلمان اپریل فول نہ منائیں، پاکستان کو محب وطن قیادت کی ضرورت ہے، دنیا کے نظام کی اعلیٰ ترین مثال خلافتِ راشدہ ہے، آج کا نظام ابلیسی تصور پر قائم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ فکرِ آخرت ختم ہونے سے بے راہ روی پھیل رہی ہے، نیکی کو بدی پر غالب کرنے کے لیے خیر کی قوتیں متحد ہو جائیں اور مسلمان قرآن اور صاحبِ قرآن سے اپنا قلبی اور عملی تعلق مضبوط بنائیں، محبتِ رسول اطاعتِ رسول کا راستہ دکھاتی ہے، عشقِ رسول ایمان کی بنیاد ہے،اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے روحِ محمد(ص) نکالنا چاہتی ہیں، پاکستان قریۂ عشقِ محمد (ص) ہے، اس لیے پاکستان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور پاکستان کے دشمن نامراد ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 249846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249846/آج-کا-نظام-ابلیسی-تصور-پر-قائم-ہے-علامہ-سید-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org