0
Saturday 30 Mar 2013 01:07

شانگلہ، شاہراہ قراقرم پر دہشتگردوں کا بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

شانگلہ، شاہراہ قراقرم پر دہشتگردوں کا بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم پر شانگلہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کردیا، حملے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ شاہراہ قراقرم پر گاوٴں شنگ کے قریب پولیس موبائل پر ہونے والے بم حملے میں ڈی ایس پی بشام محمد حیات خان سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے شانگلہ کے قریب شاہراہ قراقرم کو 4 گھنٹوں کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دھماکے سے کچھ دیر قبل باٹکوٹ کے مقام پر بھی سڑک کنارے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 249866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش