0
Saturday 30 Mar 2013 01:59

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونیوالے علی رضا کی عیادت

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونیوالے علی رضا کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم علی رضا کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عیادت کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آفس مسول ارشاد حسین بنگش، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے علی رضا کی طبعیت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کی جانب سے علی رضا کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ پشاور کے علاقہ گلبرگ میں ہونے والے قاتلانہ حملہ میں علی رضا کے والد اور معروف نوحہ خواں عمران علی شہید جبکہ وہ خود زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 249904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش