3
0
Saturday 30 Mar 2013 19:10

ابھی مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دونگا، علامہ ساجد نقوی

ابھی مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دونگا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ اب نوبت یہاں تک پہنچا دی گئی ہے کہ ہمارے جوانوں کو بسوں سے اتار کر شناخت کرکے انہیں بے دردی سے شہید کیا جاتا ہے، ہمارے فعال جوانوں کو ان کے اپنے محلوں میں گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اب بس ہوچکا ہے، اب ہم اسلام آباد میں اپنی شناخت کروائیں گے، جس کیلئے پوری قوم کو تیار اور آمادہ ہوجانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی کی انچولی سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ سیدالشہداء میں شہید دانش کے چہلم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہید کے خانوادہ، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ شہریار رضا عابدی سمیت مومنین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اپنے خطاب میں علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ ملت تشیع عظیم امتحان سے گذر رہی ہے، آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں مگر ابھی مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دوں گا، مسلح جدوجہد مشکلات کا حل نہیں، ہمیں اتحاد، مؤثر حکمت عملی اور دانشمندانہ فیصلوں سے اپنی مشکلات حل کرنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اہداف سے آگاہی اور اب اس کے تعاقب میں مثبت سمت میں ثابت قدمی کے ساتھ پیش رفت بہت ضروری ہے، ہماری جدوجہد ذاتی اور جماعتی سطح سے بالاتر ہوکر ملت کی بقاء، تحفظ اور وقار کیلئے ہونی چاہیئے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ یہ غیور شہید پوری قوم کے نوجوانوں کیلئے نمونہ عمل ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملی و قومی تنظیم کی کارکردگی کے بارے میں سوال کرنا سب کا حق ہے، لیکن میں تمام مومنین سے سوال کروں گا تم نے اپنی قومی تنظیم کیلئے کیا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کے حوالے سے کہا کہ جس چیز کو مختلف لوگ سیاست کہتے ہوئے نظر آتے ہیں، اسے میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، قومی پلیٹ فارم شہید قائد کے اعلان سے لیکر آج تک سیاسی میدان میں حاضر رہا ہے اور اپنے فرائض انجام دے رہا ہے، اس مرتبہ ہم الیکشن میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیں گے، جس کیلئے تمام مومنین کو تیار رہنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 250085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

AB WAQT AA GYA HAI K HUM SUB AKHTY HO JAIN AUR HUSSAINIAT K DUSHMANO KA KATAMA KAR DAIN
United States
qaid k farman par jan b qurban he
Pakistan
Quaid ka ho aik ishara hazir hazir laho hamra.
ہماری پیشکش