QR CodeQR Code

طالبان رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے حامد کرزئی قطر روانہ

30 Mar 2013 21:50

اسلام ٹائمز: صدارتی ترجمان نے افغان صدر کی روانگی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دورہ قطر کا مقصد افغانستان میں امن قائم کرکے ملکی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔ مذاکرات میں افغان سرکاری حکام بھی شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔ افغان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ حامد کرزئی قطر میں طالبان رہنماؤں سے افغانستان میں قیام امن کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ اس بات چیت کا مقصد افغانستان میں دس سال سے جاری جنگ کا فوری خاتمہ اور ملک کی ترقی کے لیے مل جل کر کوششیں کرنا ہے۔ اعلٰی سرکاری حکام کی بڑی تعداد بھی افغان صدر کے ساتھ ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 250123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/250123/طالبان-رہنماؤں-سے-مذاکرات-کیلئے-حامد-کرزئی-قطر-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org