0
Sunday 31 Mar 2013 02:13

راولپنڈی، دو دہشتگرد 4 راکٹس اور ڈیٹونیٹرز چھوڑ کر فرار

راولپنڈی، دو دہشتگرد 4 راکٹس اور ڈیٹونیٹرز چھوڑ کر فرار
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر دو نامعلوم دہشت گرد 4 راکٹس چھوڑ کر فرار ہوگئے، موقع پر موجود چوکیدار زرین خان کے مطابق، ایک وین سے دو مشکوک افراد اترے جن کے کندھوں پر تھیلے تھے۔ چوکیدار کے مطابق، دونوں مشکوک افراد کو رکنے کیلئے آواز دی تو وہ تھیلے زمین پر پھینک کر قریبی پہاڑی علاقے کی طرف بھاگ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان راکٹس کو گلشن شمال کی آبادی کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل پر حملے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا تھا۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل جہاں بہت بڑی تعداد میں خطرناک قیدی موجود ہیں ان کے اس قدر قریب ایسا بھاری اسلحہ پہنچنا تشویشناک امر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلش شمال میں کافی سارے شیعہ افراد کے گھر موجود ہیں۔ جنہیں نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔ حساس اداروں کی طرف سے پہلے بھی یہ رپورٹس آچکی ہیں کہ راولپنڈی اسلام آباد میں شیعہ مساجد، امام بارگاہوں اور گھروں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک شیعہ مدرسے کے تمام طلبہ پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 250136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش