0
Saturday 30 Mar 2013 23:01

لوگ سونامی کو بھول جائینگے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمن

لوگ سونامی کو بھول جائینگے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، یہاں اسلامی نظام نافذ ہو کر رہے گا، جمعیت علمائے اسلام ف نے لاہور کے مینار پاکستان گراونڈ میں اسلام زندہ باد کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ پارٹی قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ کانفرنس مینار پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگی۔ مینار پاکستان گراونڈ میں اسلام زندہ باد کانفرنس کے شرکاء کیلئے ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں، کانفرنس میں داخلے کے 3 راستے رکھے گئے ہیں، جن میں سے ایک قائدین کے لئے ہوگا۔ 
جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، اور اس میں اسلامی نظام نافذ ہو کر رہے گا۔ فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے سونامی کے مقابلے میں یہاں جلسے کا فیصلہ کیا ہے اور لوگ ان کے کارکنوں کو دیکھ کر باقی جماعتوں کو بھول جائیں گے۔ کانفرنس کے موقع پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار اور جے یو آئی کے 5 ہزار رضاکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ مینار پارکستان کے سائے تلے ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس کے موقع پر مولانا فضل الرحمان اپنی انتخابی مہم کا اعلان بھی کرینگے اور قوم کو بتائیں گے کہ ان کی جماعت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 250138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش