0
Sunday 31 Mar 2013 12:51

مصر اور ایران کے درمیان 30سال بعد فضائی رابطہ بحال، ایرانی ٹورسٹ کا پہلا جہاز مصر میں لینڈ کرگیا

مصر اور ایران کے درمیان 30سال بعد فضائی رابطہ بحال، ایرانی ٹورسٹ کا پہلا جہاز مصر میں لینڈ کرگیا
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق ایرانی ٹورسٹ کی پہلی فلائیٹ تھوڑی دیر پہلے مصر کے شہر "اسوان" کے ایئر پورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔ 50 افراد پر مشتمل ایرانی ٹورسٹ کا ایک چارٹرڈ طیارہ کچھ دیر پہلے مصر کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ ایرانی ٹورسٹ مصر میں اپنے ایک ہفتے کے قیام کے دوران مصر کے مختلف شہروں کی سیر کریں گے، جن میں احتمالاً قاہرہ بھی شامل ہے۔ ادھر قاہرہ ایئر پورٹ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ "ایئر ممفیس" کمپنی کا ایک جہاز جس کا نمبر 8000 ہے، دو ایرانی ڈپلومیٹس سمیت 8 ایرانی مسافروں کو لے کر قاہرہ سے تہران کے لئے پرواز کرچکا ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کے ٹورزم کے وزیر "ھشام زعزوع" کے دورہ تہران اور یہاں پر ہونے والے معاہدے کے تحت مذکورہ بالا ہوائی کمپنی ایران کے مختلف شہروں سے مصر کے جنوبی شہروں تک پرواز کیا کرے گی۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمد نژاد اپنے مصر کے گذشتہ دورے کے دوران مصری حکام کے ساتھ ملاقات میں اعلان کیا تھا کہ مصری شہری بغیر کسی ویزہ کے ایران کا سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد مصر کے ٹورزم کے وزیر نے اپنے تہران کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی سفر کے فروغ کے لئے چند معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔

ادھر مصر اور ایران کے درمیان 30 سال سے زائد عرصے میں پہلی براہ راست پرواز ہفتہ کے روز قاہرہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہوئی، یہ بات ائیر پورٹ حکام نے اے ایف پی کو بتائی۔ چارٹرڈ طیارہ ایران میں 1979ء میں اسلامی انقلاب کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے خاتمے کے بعد سے دونوں دارالحکومتوں کے درمیان پہلی پرواز ہے۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پرواز میں ایران کے ناظم الامور اور ان کے اہلخانہ تہران روانہ ہوئے، جہاں سے یہ پرواز واپس مصر کے جنوبی شہر اسوان آئے گی۔ مصری حکام کا حال ہی میں کہنا تھا کہ ایران اور مصر کے درمیان شیڈول چارٹرڈ پروازیں جلد شروع کی جائیں گی، تاہم کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔ شہری ہوا بازی کے وزیر وائل المعاذوے کہہ چکے ہیں کہ پروازیں تاریخی شہروں لیکسور اور اوان اور جنوبی مصر میں ابوسمبل کے درمیان چلائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 250242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش