0
Saturday 30 Mar 2013 12:58

مصر، صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ، متعدد افراد زخمی

مصر، صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ، متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ مصر کے شہر اسکندریہ میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ میں معتدد افراد زخمی ہوگئے۔ صدر مرسی کے مخالفین نے اسکندریہ میں احتجاجی دھرنا دیا اور صدر مرسی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، مخالفین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکے تھے، جبکہ اخوان المسلمون نے صدر مرسی کے حق اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ اس موقع پر صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے پر پتھروں سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
ادھر مصر کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے حکمران جماعت اخوان المسلین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قاہرہ اور اسکندریہ میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ کے بعد اخوان مسلمین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ مظاہرین نے قاہرہ میں پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کو تالے لگا دیئے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ پتھراؤ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 250251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش