QR CodeQR Code

پنجاب کی انتظامیہ تبدیل نہ ہوئی تو انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، چوہدری شجاعت حسین

31 Mar 2013 17:49

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ تمام نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی اور ہم نے گجرات کی نشست پر بات نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے گجرات کی نشست پر بات نہیں کی، صوبے میں صاف، شفاف انتخابات کیلئے انتظامیہ کی تبدیلی ضروری ہے، ہم خیال گروپ والے یاد رکھیں جیسا کریں گے ویسا بھریں گے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ تمام نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی اور ہم نے گجرات کی نشست پر بات نہیں کی، گجرات ہماری آبائی نشست ہے، 5 مرتبہ وہاں سے منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کو (ن) لیگ کے امیدواروں کو منتخب کرانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، پنجاب کی انتظامیہ تبدیل نہ ہوئی تو انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، نگراں وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات لیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 250314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/250314/پنجاب-کی-انتظامیہ-تبدیل-نہ-ہوئی-انتخابات-شفاف-نہیں-ہو-سکتے-چوہدری-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org