0
Monday 1 Apr 2013 12:15

پنجاب کی 4 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 4 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔ پنجاب کی نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے 4 رکنی کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں سلیمہ ہاشمی، طارق پرویز، عارف اعجاز، شمس محمود مرزا شامل ہیں۔ اس موقع پر نگران وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد نگران وزراء نے گورنر پنجاب سے ملاقات بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 250479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش