0
Monday 1 Apr 2013 15:52

ملک کی دولت لوٹنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، ثروت اعجاز قادری

ملک کی دولت لوٹنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک ملک کو کرپشن و بدعنوانی سے نجات دلائے گی، ملک کی دولت لوٹنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، عوام کو ریلیف دلانے اور مہنگائی و بیروزگاری، دہشتگردی کے خاتمے کے پروگرام کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے، ملک معاشی و اقتصادی طور پر بدحالی سے دوچار ہے، ملک کی ترقی خوشحالی واستحکام کیلئے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر PST کے نامزد امیدواروں سے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو خودمختار بنانے کیلئے بیرونی قرضوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کا اہم سبب بیرونی قرضے ہیں، حکمران قرضے لیتے ہیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے مگر قرضوں کی رقم عوام پر استعمال ہونے کی بجائے کرپشن کی نظر ہوجاتی ہے، عوام قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں اور ملک کی رقم لوٹ کھسوٹ کرنے والے عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات تبدیلی کا واحد آئینی و جمہوری راستہ ہیں، عوام اپنے ووٹ کے استعمال کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے لوگوں کو مسترد کردیں جنہوں نے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل نہیں کئے اور ملک سے مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان سنی تحریک پر اعتماد کیا تو ایوانوں میں جاکر اقرباء پروری کے خاتمے کے ساتھ نیو جنریشن کو آگے لانے کے مواقع فرہم کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 250595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش