0
Monday 1 Apr 2013 20:00

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 14 اپریل کو خونیں تہوار بسنت منانے کی اجازت دیدی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 14 اپریل کو خونیں تہوار بسنت منانے کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں 14 اپریل کو بسنت جیسا غیر اسلامی تہوار منانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف شدید دباؤ کے باوجود بسنت منانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ بسنت کے موقع پر سینکڑوں افراد دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان ہلاکتوں کے بعد حکومت نے بسنت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ موجودہ نگران وزیراعلیٰ کا تعلق روشن خیال حلقے سے ہے جو بسنت جیسے تہواروں کے بھرپور حامی ہیں، وزیراعلیٰ نے اس تہوار کو منانے کی اجازت دی ہے تاہم اس حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب مذہبی حلقوں نے پنجاب کی نگران حکومت کی طرف سے بسنت کی اجازت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بسنت منانے کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ بسنت غیراسلامی تہوار ہے اور اس کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ علما نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کرائے، سیکولر ازم لانے کے لیے بے قرار نہ ہو۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ بسنت کی اجازت منسوخ نہ ہوئی تو شدید احتجاج کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کے احمد اقبال رضوی نے کہا کہ بسنت پر پابندی عدالت کے حکم پر لگائی گئی تھی، موجودہ نگران حکومت کو عدالتی احکامات کی پاسداری کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 250663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش