QR CodeQR Code

کراچی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

1 Apr 2013 22:37

اسلام ٹائمز: ملزمان کے قبضے سے پچاس کلو دھماکہ خیز مواد، ایک کلاشن کوف پانچ دستی بم ، چھ ٹینس بال بم دو ٹرپل ٹو رائفلیں، دس ڈیٹونیٹر وائر، بال بیرنگ نٹ بولٹ ریمورٹ کنٹرول اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو عہدیداروں سمیت چار کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ الیاس گوٹھ سے بھی نو افراد پکڑے گئے۔ ملزمان میں عبدالمجید طالبان کے مالیاتی امور کا ذمہ دار ہے، جبکہ حافظ معراج الدین سلطان آباد حاجی کیمپ کا امیر ہے۔ دیگر دو ملزمان کے نام مختار مسعود اور عمران ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق خان زمان گروپ سے ہے، ملزمان بھتہ خوری، نیٹو کنٹینرز پر حملوں، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اہم مقامات کی ریکی کرکے دہشت گردی کیلئے معلومات اکھٹی کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے پچاس کلو دھماکہ خیز مواد، ایک کلاشن کوف پانچ دستی بم ، چھ ٹینس بال بم دو ٹرپل ٹو رائفلیں، دس ڈیٹونیٹر وائر، بال بیرنگ نٹ بولٹ ریمورٹ کنٹرول اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے نو افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 250686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/250686/کراچی-کالعدم-تحریک-طالبان-پاکستان-کے-4-دہشتگرد-گرفتار-دھماکہ-خیز-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org