QR CodeQR Code

پرویز مشرف کے این اے 250 پر کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض کی درخواست دائر

2 Apr 2013 14:33

اسلام ٹائمز: درخواست کے مطابق پرویز مشرف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ان کیخلاف بے نظیر بھٹو قتل کیس، اکبر بگٹی قتل کیس اور ججز کی غیر قانونی برطرفی کے کیس عدالت میں زیر سماعت ہیں، انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے این اے 250 کراچی کی نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرا دی گئی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض کی درخواست اختیار علی چنا ایڈووکیٹ نے این اے 250 کے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی۔ درخواست میں اختیار علی چنا نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ ان کے خلاف بے نظیر بھٹو قتل کیس، اکبر بگٹی قتل کیس اور ججز کی غیر قانونی برطرفی کے کیس عدالت میں زیر سماعت ہیں، جس کے باعث وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 250808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/250808/پرویز-مشرف-کے-این-اے-250-پر-کاغذات-نامزدگی-کیخلاف-اعتراض-کی-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org