0
Tuesday 2 Apr 2013 14:27

افغانستان سے فوجی انخلاء، امریکہ مشکلات میں پھنس گیا

افغانستان سے فوجی انخلاء، امریکہ مشکلات میں پھنس گیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ افغان جنگ کے خاتمے اور فوجی انخلا کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے شدید مشکلات میں پھنس گیا ہے، پاک افغان صدر اور طالبان کی طرف سے بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں مل رہا، یہ فیصلہ ابھی تک نہیں کیا جاسکا کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں کتنے فوجیوں کو موجود رکھنا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کو افغانستان کے بارے میں فیصلے کے حوالے سے پاک افغان صدور اور طالبان کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکہ کو سب سے بڑا چیلنج دسمبر 2014ء تک افغانستان میں سلامتی کی ذمہ داریاں مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کرنے کی صورت میں موجود ہے۔ شیڈول کے مطابق صرف 21 ماہ باقی ہیں، تاہم ابھی تک امریکہ یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ 2014ء میں سلامتی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کرنے کے بعد افغانستان میں کتنی تعداد میں فوجیوں کو موجود رکھا جائے؟ اتحادی ممالک کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی حتمی مشورہ یا تجاویز فراہم نہیں کی جا رہیں۔
خبر کا کوڈ : 250815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش