0
Tuesday 2 Apr 2013 19:11

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کا تحریری عبوری حکم جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کا تحریری عبوری حکم جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کا جعلی ڈگری کیس سے متعلق دس صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریر کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترنے کا اقرار کرے اور بعد میں جھوٹا ثابت ہو، وہ نااہل ہے۔ الیکشن کمیشن غلط بیانی پر کسی بھی شخص کو نااہل قرار دے سکتا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق، 189 سابق ارکان پارلیمنٹ کی اسناد سے متعلق فیصلہ ایچ ای سی کی تصدیق کے بعد کیا جائیگا۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں لکھا ہے کہ 189 ارکان پارلیمنٹ کو اسناد کی تصدیق کیلئے 5 اپریل تک ایک اور موقع دیا جاتا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ جن 27 ارکان پارلیمنٹ کے مقدمات داخل دفتر کئے گئے، انھیں بھی نوٹس جاری کیا جائے۔ تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے ڈی پی اوز اور عدالتوں کو جعلی ڈگریوں سے متعلق مقدمات جلد نمٹانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 250899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش