QR CodeQR Code

یورپی یونین نے مائیکل گائلر کو عام انتخابات کیلئے چیف مبصر مقرر کر دیا

3 Apr 2013 13:51

اسلام ٹائمز: مائیکل گائلر سات اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے ساتھ 52 طویل المدتی اور 46 قلیل مدتی مبصرین کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مائیکل گائلر آئندہ عام انتخابات میں یورپی مبصرین کے مشن کی قیادت کرینگے، وہ گذشتہ عام انتخابات میں بھی یہ ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق مائیکل گائلر سات اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے ساتھ 52 طویل المدتی اور 46 قلیل مدتی مبصرین کام کریں گے۔ یورپ یونین کے 27 ممالک نے پاکستانی انتخابات کیلئے 99 رکنی مشن تشکیل دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 251013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/251013/یورپی-یونین-نے-مائیکل-گائلر-کو-عام-انتخابات-کیلئے-چیف-مبصر-مقرر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org