QR CodeQR Code

ہم جب چاہیں گے اور جہاں چاہیں گے امام حسین (ع) کی عزادری کریںگے، علامہ اقتدار نقوی

3 Apr 2013 05:27

اسلام ٹائمز: ملتان میں شہدائے کوئٹہ کے ورثاء کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آنیوالے الیکشن میں کسی خون کے سوداگر کو ووٹ نہیں دیںگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہر شہید کا خون کربلا سے تعلق رکھتا ہے، ہم شہداء کے وارث ہیں۔ کربلا کا پیغام آج بھی زندہ ہے، کیونکہ اس پیغام کو بچانے والی سیدہ زینب سلام اللہ تھیں۔ آج بھی ان کے غیور فرزند علماء اور جوان میدان میں نکل چکے ہیں۔ کسی میں یہ جرات نہیں کہ وہ اس پیغام کو روک سکے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ ہم جب چاہیں گے اور جہان چاہیں گے امام حسین (ع) کی عزادری کریں گے۔ آج تک کسی ادارے نے قاتلوں کو نہیں پکڑا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر حکمرانوں نے ان قاتلون کو نہ پکڑا تو ہم گھروں سے نکل کر سڑکوں پر جمع ہوں گے۔ہ م آنے والے الیکشن میں کسی خون کے سوداگر کو ووٹ نہیں دیں گے۔ آئندہ آنیوالے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دشمنان پاکستان کے ارادوں کو ناکام و نامراد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 251045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/251045/ہم-جب-چاہیں-گے-اور-جہاں-امام-حسین-ع-کی-عزادری-کریںگے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org