0
Wednesday 3 Apr 2013 23:48

افغانستان، عدالت پر مسلح افراد کے حملے میں 44 افراد جاں بحق 75 زخمی

افغانستان، عدالت پر مسلح افراد کے حملے میں 44 افراد جاں بحق 75 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ فرح میں ایک عدالت پر مسلح افراد کے حملے میں 44 افراد جاں بحق اور پچھہتر زخمی ہوگئے ہیں۔ نائب گورنر محمد تونس رسولی کے مطابق عدالت میں دس طالبان کے خلاف مقدمے کی کارروائی کے دوران حملہ کیا گیا۔ حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور دو گاڑیوں میں آئے۔ دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے میں 31 شہری جاں بحق اور نو حملہ آور ہلاک ہوئے۔ طالبان کے ترجمان نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایس ایم ایس میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دس ساتھیوں کو چھڑا لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 251275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش