0
Thursday 4 Apr 2013 10:06

کشمیر سمیت دنیا بھر میں امن کے خواہاں ہیں، بازل نقوی

کشمیر سمیت دنیا بھر میں امن کے خواہاں ہیں، بازل نقوی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات اور وزارت ثفافت کے اشتراک کے ساتھ دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک کی صحافتی تنظیموں، اطلاعات کے اداروں سمیت، امیریکی کانگرس، اقوام متحدہ، او آئی سی، نیٹو سمیت مختلف ممالک کے صدور و وزیراعظم صاحبان کو جموں کشمیر کی عوام کی جانب سے پھول کا تحفہ اور یہ پیغام کے جموں و کشمیر کے عوام امن پسند ہیں اور دنیا بھر میں امن کے خواہاں ہیں۔ کشمیری مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں پھول کے ساتھ اس پیغام سے جہاں کشمیر کاز کو تقویت ملے گی وہیں دنیا بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی عوام کے حوالے سے مثبت امیج ابھرے گا۔ ورلڈ کشمیر فلاورڈے منانا ہر کشمیری اور ہر امن پسند شخص کی ملی ذمہ داری بنتی ہے۔ عوام کو موجودہ حالات کے تناظر میں ورلڈ کشمیر فلاورڈے کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ انھوں نے بیرون ملک کشمیریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں کہیں بھی ہیں ایک پھول لیں اور کسی بھی گورے کو دیں اور کہیں کے کشمیری ایک امن پسند قوم ہے۔ صرف یہ ایک جملہ کہنے سے وہ شخص کچھ نہ کچھ ضرور سوچے گا اور بھارت کا منفی پروپیگنڈا زائل ہوگا۔ جس شخص کو پھول اور امن کا پیغام دیا جائے گا وہ کہے گا کہ یہ پھول دینے والی امن پسند قوم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ورلڈ کشمیر فلاور ڈے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جو 6 اپریل کو پورے کشمیر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری منائیں گے۔ وزیراطلاعات نے فلاور ڈپلومیسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک پھول امن کے لیے بہترین سفیر کے طور پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا۔

خبر کا کوڈ : 251321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش