0
Tuesday 4 May 2010 14:38

عراق جنگ،4394 امریکی فوجی ہلاک،721 ارب ڈالر اخراجات

عراق جنگ،4394 امریکی فوجی ہلاک،721 ارب ڈالر اخراجات
بغداد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق عراق جنگ میں 4394 امریکی فوجی،1471 امریکی شہری،141 صحافی اور 437 اعلیٰ عراقی شخصیات کو ہلاک کیا جا چکا ہے،اس جنگ پر کل 721 ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے نے عراق جنگ سے پہلے اور موجودہ صورت حال کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق میں اکتوبر 2007ء میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار تھی جب کہ مئی 2010ء میں 94 ہزار ہے۔30 اپریل 2010ء تک امریکی فوجیوں کی عراق جنگ میں ہلاکتیں 4394 ہو چکی ہیں اور جھڑپوں کے دوران امریکی زخمیوں کی تعداد 31790 جب کہ جنگی کارروائیوں کے علاوہ امریکی فوجی زخمیوں کی تعداد 38845 ہوئے۔ عراق میں 1471 امریکی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی،جب کہ اس جنگ میں کل 141 صحافی اور 437 عراقی اعلیٰ شخصیات کو قتل کر دیا گیا۔عراق جنگ پر 721ارب ڈالر کے اخراجات ہو چکے ہیں،جنگ سے قبل یومیہ 2.58 ملین بیرل تیل پیداوار تھی جو رواں برس 28 اپریل تک 2.40 ملین بیرل ہو گئی ہے۔عراق جنگ سے قبل عراق میں ملک بھر میں بجلی 3958میگاواٹ تھی جواب 6280میگا واٹ ہو چکی ہے۔جنگ سے قبل لینڈ فون کی تعداد 8 لاکھ 33 ہزار تھی جو اب 13 لاکھ ہو چکی ہے،موبائل فون کی تعداد جنگ سے قبل 80 ہزار جب کہ اب ایک کروڑ 95لاکھ ہے،جنگ سے قبل بے گھر افراد 10 لاکھ 21 ہزار 962 جب کہ اب 15 لاکھ ہے۔جنگ سے قبل 5 لاکھ عراقی بیرون ملک رہائش پذیر تھے اب 20 لاکھ ہیں۔

خبر کا کوڈ : 25140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش