0
Thursday 4 Apr 2013 17:41

عراق،افغان جنگ پر 2 کھرب ڈالر خرچ اور شدید مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، امریکی یونیورسٹی

عراق،افغان جنگ پر 2 کھرب ڈالر خرچ اور شدید مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، امریکی یونیورسٹی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ایک یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کھربوں ڈالر اور ہزاروں جانیں گنوانے کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان میں جنگ پر اب تک دو کھرب ڈالرز سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔ افغانستان میں 2001ء سے جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کو شدید مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکہ نے دوہزار چودہ میں افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان تو کر دیا ہے، لیکن افغان جنگ کے خاتمے کے دور دور تک آثار دکھائی نہیں دیتے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق دو ہزار چودہ کے بعد بھی امریکہ کو دس ہزار فوجی افغانستان میں رکھنا پڑیں گے۔ صرف یہی نہیں، افغان فوج اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے آئندہ کئی برسوں تک امریکہ کو اربوں ڈالر بھی فراہم کرنا ہونگے۔ امریکی محکمہ دفاع اعتراف کرچکا ہے کہ افغان جنگ میں اب تک 2063 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں، جبکہ 18،630 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی حکومت کو ان جنگوں میں حصہ لینے والے 25 لاکھ سے زائد سابق فوجیوں کو سالانہ چھ کھرب تک کی مراعات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 251499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش