QR CodeQR Code

شیخ وقاص اکرم سمیت 3 سابق پارلیمنٹیرنز کی ڈگریاں جعلی قرار

4 Apr 2013 18:40

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم کی تعلیمی اسناد ہی نہیں بلکہ مائیگریشن سرٹیفکیٹ بھی جعلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہائرایجوکیشن کمیشن میں ڈگری کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ایچ ای سی نے شیخ وقاص اکرم سمیت تین سابق پارلیمنٹیرنز کی ڈگریاں جعلی قرار دیدی ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کے مطابق شیخ وقاص کی ڈگری انٹر بورڈ کمیٹی کی تصدیق کے بعد جعلی قرار دی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم کی تعلیمی اسناد ہی نہیں بلکہ مائیگریشن سرٹیفکیٹ بھی جعلی ہے۔ جاوید لغاری نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم ان پر نہ برسیں، ڈگری جعلی قرار دینے میں ان کا اور کمیشن کا کوئی ہاتھ نہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق انٹر بورڈ کمیٹی نے شیخ وقاص کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیا تھا۔ دوسری طرف ایچ ای سی نے 189 سابق پارلیمنٹیرنز میں 30 کی ڈگریاں درست قرار دے دی گئیں۔ ڈگریوں کی تصدیق کا کل آخری دن ہے، ایچ ای سی نے پبلک نوٹس دوبارہ جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 251515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/251515/شیخ-وقاص-اکرم-سمیت-3-سابق-پارلیمنٹیرنز-کی-ڈگریاں-جعلی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org