0
Thursday 4 Apr 2013 19:01

سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان نے چاروں صوبوں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے اور ان امیدواروں کو چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم اور جنرل سیکرٹری حاجی حنیف طیب کے دستخطوں سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار پارٹی کے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن لڑیں گے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیکرٹری محمد نواز کھرل نے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے این اے 82 فیصل آباد سے صاحبزادہ فضل کریم، این اے 114پسرور سے رانا محمد عرفان، این اے 185 بہاولپور سے عبدالرشید پنواں، این اے 171تونسہ شریف سے خواجہ غلام اللہ بخش، این اے 184بہاولپور سے سردار محمد اسلم ایڈووکیٹ، این اے 80ڈجکوٹ سے بشارت علی خان ایڈووکیٹ، این اے 86چنیوٹ سے محمد ارشد گرواں، این اے 88چنیوٹ سے مہر غلام محمد لالی، این اے 97گوجرانوالہ سے ڈاکٹر محمد عمران، این اے 107جہلم سے پیر فضیل عیاض قاسمی، این اے 135ننکانہ صاحب سے میاں شمیم حیدرشامل ہیں ۔

دوسرے امیدواروں میں این اے 73بھکر سے قاری فتح خان، این اے79 سمندری سے علامہ حامد سرفراز، این اے 128لاہور سے اللہ رکھا وسیم، این اے 126لاہور سے ملک محمد صدیق کھوکھر، این اے 123لاہور سے مفتی محمد حسیب قادری، این اے 76جڑانوالہ سے ساجد محمود قادری، پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے لیے پی پی 70فیصل آباد سے صاحبزادہ حامد رضا، پی پی 60سمندری سے میاں فہیم اختر، پی پی 120منڈی بہاؤ الدین سے صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، پی پی 123اور پی پی 121سیالکوٹ سے حافظ محمد رضا، پی پی 103گوجرانوالہ سے الحاج سرفراز تارڑ، پی پی 105حافظ آباد سے بیرسٹر وسیم الحسن نقوی، پی پی 127پسرور سے رانا محمد عرفان، پی پی 271بہاولپور سے عبدالرشید پنواں، پی پی 96گوجرانوالہ سے ڈاکٹر محمد عمران، پی پی 154لاہور سے حاجی رانا شرافت علی قادری، پی پی 143لاہور سے مفتی محمد حسیب قادری، پی پی 151لاہور سے ملک محمد صدیق کھوکھر، پی پی 150لاہور سے پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی، پی پی 148لاہور سے ملک شاہد ایڈووکیٹ، پی پی 156لاہور سے چوہدری بصیر احمد ایڈووکیٹ، پی پی 160لاہور سے نوید انور ایڈووکیٹ، پی پی 56جڑانوالہ سے شاہد خضر رائے، پی پی 53جڑانوالہ سے سیّد محمد صدیق شاہ کانام ہے۔

ادھر پی پی 54جڑانوالہ سے میاں محمد رمضان، پی پی 73چنیوٹ سے پیر سیّد طاہر شاہ ہمدانی، پی پی 14راولپنڈی سے الحاج اظہر اقبال ستی، پی پی 220 ساہیوال سے بابر صغیر، پی پی 58تاندلیانوالہ سے رانا وکیل احمد جوئیہ، پی پی 241تونسہ شریف سے صاحبزادہ نظام محمود، پی پی 17فتح جنگ سے سردار افتخار، پی پی 186رینالہ خورد سے ڈاکٹر چوہدری اظہر محمود، پی پی 190اوکاڑہ سے ڈاکٹر ارشاد خان لودھی، پی پی 47بھکر سے مولانا غلام حسین رضوی، پی پی 48بھکر سے مولانا امیر عبداللہ خان، پی پی 50بھکر سے ڈاکٹر عبدالرؤف اعوان، پی پی 272بہاولپور سے شیخ دلشاد، پی پی 214خانیوال سے شیخ محمد شفیق رضوی، پی پی 114جہلم سے پیر فضیل عیاض قاسمی، پی پی 196ملتان سے سردار اللہ دیوایہ لاشاری، پی پی 75چنیوٹ سے مولانا محمد حنیف فاروقی، پی پی 61ڈجکوٹ سے چوہدری خالد پرویز گل، پی پی 72فیصل آباد سے ملک بخش الٰہی، پی پی 63فیصل آباد سے چوہدری بلال گجر، پی پی 74چنیوٹ سے سیّد حسین شاہ، پی پی 229پاکپتن شریف سے حمید غازی ڈوگرکے نام شامل ہیں۔

صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے این اے 244کراچی سے طارق محبوب، این اے 198سکھر سے محمد انور علی، این اے 253کراچی سے فرید الدین چشتی، این اے 252کراچی سے غلام حسین پیرزادہ، این اے 256کراچی سے قدیر شریف، سندھ اسمبلی کے لیے پی ایس 102کراچی سے طارق محبوب، پی ایس 108کراچی سے تاج الدین صدیقی، پی ایس 94کراچی سے سیّد محمد شفیع، پی ایس 24نواب شاہ سے حافظ محمد مقصود، پی ایس 25نواب شاہ سے صاحبزادہ افتخار احمد عباسی، پی ایس 95کراچی سے جان عالم شاہ، پی ایس 118کراچی سے سیّد عباس علی، پی ایس 91کراچی سے ڈاکٹر لیاقت علی، پی ایس 110 کراچی سے نوید میمن، پی ایس 117کراچی سے محمد علی فضل، پی ایس 120کراچی سے احسان اللہ صدیقی، پی ایس 114کراچی سے صلاح الدین۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے این اے 267جھل مگسی سے مولانا سردار وزیر القادری، بلوچستان اسمبلی کے لیے پی بی 4نصیر آباد سے مفتی محمد حیات قادری، پی بی 2کوئٹہ سے فیصل مشتاق، پی بی 45حب سے محمد جان چشتی، پی بی 44بیلا سے نثار اللہ، پی بی 33خضدار سے مولانا نور احمد، پی بی 35خضدار سے حافظ بشیر احمد چشتی مینگل، پی بی 31بولان سے نذیر احمد، پی بی 37قلات سے میر گل محمد لانگو، پی بی 38مستونگ سے میر اسماعیل خان منگل زئی، پی بی 1 کوئٹہ سے محمد اسلم رند، پی بی 2کوئٹہ سے نوید شیخ ایڈووکیٹ، پی بی 31کچی بولان سے ملک محمد محبوب حامدی، خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے کے پی 46ایبٹ آباد سے وسیم خان جدون کو سنی اتحاد کونسل کا امیدوار نامزد کر کے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 251526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش