0
Thursday 4 Apr 2013 20:16

جعلی ڈگری کیس، خیبر پختونخوا کے سابق وزیر کھیل عاقل شاہ کو ایک سال قید اور 3 ہزار روپے جرمانہ

جعلی ڈگری کیس، خیبر پختونخوا کے سابق وزیر کھیل عاقل شاہ کو ایک سال قید اور 3 ہزار روپے جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ جعلی ڈگریوں کے ذریعے ایوانوں تک پہنچنے والوں کے احتساب کا سلسلہ جاری ہے۔ آج خیبر پختونخوا کے سابق وزیر کھیل عاقل شاہ کو ایک سال قید اور 3 ہزار جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ پشاور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر خان کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر کھیل عاقل شاہ کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ سابق صوبائی وزیر کھیل عاقل شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عاقل شاہ کے وکیل عبدالطیف آفریدی نے کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں کی کاپی عدالت میں جمع کروائی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان سابق وزیر کھیل خیبر پختونخوا عاقل شاہ کو 1 سال قید اور 3 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔
خبر کا کوڈ : 251545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش