QR CodeQR Code

نیب نے نادہندہ ہونے پر شہباز شریف کی نامزدگی پراعتراض الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

4 Apr 2013 23:26

اسلام ٹائمز: ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ کسی بھی امیدوار کی اہلیت یا نااہلی کا فیصلہ کرنا نیب کا نہیں ریٹرننگ افسران یا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے سولہ ہزار پانچ سو چھبیس انتخابی امیدواروں سے متعلق ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوا گیا ہے، جس میں سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا بھی نام شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف قرض نادہندہ ہیں۔ اس حوالے سے جب نیب کے ترجمان رمضان ساجد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نیب کا کام کسی امیدوار کے نام پر اعتراض اٹھانا نہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں سے متعلق ریکارڈ طلب کیا، جس پر انہیں سولہ ہزار سے زائد امیدواروں کا ریکارڈ فراہم کیا گیا۔ رمضان ساجد کے مطابق ہزاروں افراد کے ریکارڈ میں سے کسی ایک شخص کے بارے میں کچھ بتانا مشکل ہے۔ پتہ نہیں کہ اس میں شہباز شریف کا نام شامل بھی ہے یا نہیں۔ ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ کسی بھی امیدوار کی اہلیت یا نااہلی کا فیصلہ کرنا نیب کا نہیں ریٹرننگ افسران یا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔


خبر کا کوڈ: 251583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/251583/نیب-نے-نادہندہ-ہونے-پر-شہباز-شریف-کی-نامزدگی-پراعتراض-الیکشن-کمیشن-کو-بھجوا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org