QR CodeQR Code

شہدائے کرم ایجنسی کی چھٹی برسی 6 اپریل کو منائی جائیگی

5 Apr 2013 14:03

اسلام ٹائمز: تحریک حسینی، آئی ایس او، آئی او، انصار الحسین (ع) اور شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پروگرامات کے لئے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محبان اہلبیت (ع) کی دھرتی وادی کرم میں چھ اپریل کو شہدائے کرم ایجنسی کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ اس سلسلے میں عوامی سطح پر شہداء کی قبور پر چراغاں اور مختلف تنظیموں تحریک حسینی، آئی ایس او، آئی او، انصار الحسین (ع) اور شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پروگرامات کے لئے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اپنی دھرتی اور جنت نظیر وادی کرم ایجنسی پارا چنار کے دفاع اور ناموس سید الشہداء (ع) کے لئے ۶ اپریل ۲۰۰۷ سے لے کر ۶ اپریل ۲۰۱۳ تک چھ سالوں میں ۱۷۰۰ سے زائد محبان اہلبیت (ع) شہید اور ۵۰۰۰ سے زائد زخمیوں نے اپنے خون کے نذرانے دے کر پارا چنار کو دنیا بھر کے لئے دفاع مقدس کی بہترین مثال و اسوہ بناکر پیش کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 251711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/251711/شہدائے-کرم-ایجنسی-کی-چھٹی-برسی-6-اپریل-کو-منائی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org