0
Friday 5 Apr 2013 17:49

کوریا کا بحران تشویشناک، مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، بان کی مون

کوریا کا بحران تشویشناک، مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، بان کی مون

اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے منفی بیانات میں بہت آگے نکل چکا ہے اور اس کے سنگین تنائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ بان کی مون کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا نے بیان دیا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر درمیانی درجے تک مار کرنے والے میزائل نصب کر دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شمالی کوریا سے اپیل کی وہ اپنا رویہ بدلے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں جزیزہ نما کوریا میں کسی بھی غیر ضروری بحران پر تشویش ہے اور اس کے "بہت سنگین نتائج" نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے سپینش اخبار سے گفتگو میں کہا کہ’غیر واضح دھمکی ایک کھیل نہیں ہے اور یہ بہت سنجیدہ ہے۔ میرے خیال میں شمالی کویا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات میں بہت آگے نکل چکا ہے۔ بان کی مون نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ کشیدہ صورتحال کو معمول پر لاتے ہوئے مذاکرات کریں۔ 

خبر کا کوڈ : 251775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش