0
Friday 5 Apr 2013 17:52

ایم ڈبلیو ایم کے حلقہ این اے 48 کے اُمیدوار علامہ اصغر عسکری نے حلقہ میں انتخابی مہم کا اغاز کر دیا

ایم ڈبلیو ایم کے حلقہ این اے 48 کے اُمیدوار علامہ اصغر عسکری نے حلقہ میں انتخابی مہم کا اغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے این اے 48 کے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے حلقہ میں انتخابی مہم کا اغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے جی نائین کراچی کمپنی میں ایک اہم کارنر میٹنگ رکھی گئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد ضلع کی اہم شخصیات سمیت ظہیر عباس نقوی، علی عباس، نوید شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوتے ہی حلقے میں سیکٹر وائز رابطے شروع کر دیئے جائیں گے۔ قبل ازیں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا بھی اجلاس ہوا، جس میں ضلع اسلام آباد کی مسئول سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ شعبہ خواتین کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ اصغر عسکری کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا جائیگا اور خواتین ووٹرز سے رابطہ کرکے انہیں انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر آمادہ کیا جائیگا۔ 

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ اگر این اے 48 کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تو انشاءاللہ اس حلقہ کے تمام مسائل کا حل ان کی ترجیح ہوگی، انہوں نے کہا کہ ملک دہشتگردی اور بدامنی کا شکار ہے، آئے روز سینکڑوں لوگوں کا قتل عام کیا جاتا ہے لیکن سیاسی جماعتیں ان مسائل کو حل کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوئیں ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت پانچ برس اقتدار کے مزے تو لوٹتی رہی، لیکن مسائل کے حل کے حوالے کوئی ٹھوس پیس رفت نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور اتحاد اسلامی ہے اور امت کے مختلف مکاتب کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضاء کو پروان چڑھانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 251777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش