0
Friday 5 Apr 2013 20:26

پاکستان اسلامی نظریہ، نظام مصطفےٰ اور قرآن و سنت سے ہی مضبوط، خوشحال اور مستحکم ہوگا، علامہ اقتدار نقوی

پاکستان اسلامی نظریہ، نظام مصطفےٰ اور قرآن و سنت سے ہی مضبوط، خوشحال اور مستحکم ہوگا، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے کہاہے کہ صاف شفاف انتخابات سے ہی ملک میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ چور، لٹیروں اور پارٹی بدلنے والوں سے کسی قسم کی تبدیلی کی اُمید نہیں کی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقتدار نقوی کا کہناتھا کہ عام انتخابات ملک و ملت کے لیے فیصلہ کن موڑ ہے۔ ووٹرز کا مثبت انقلابی فیصلہ ہی ترقی کی شاہراہ کھولے گا۔ پاکستان اسلامی نظریہ، نظام مصطفےٰ(ص) اور قر آن وسنت سے ہی مضبوط، خوشحال اور مستحکم ہوگا۔ سیاست اور جمہوریت کے میدان میں سیاسی بے وفائی، ٹکٹوں کے حصول کے لیے اخلاقی اقدار کی پامالی، کرپشن اور نااہلی نے نظام ریاست کو کھوکھلا کر دیاہے۔ ایم ڈبلیوایم ہی پاکستان کو خوشحال، باوقار اور مستحکم پاکستان بناسکتی ہے۔ سامراج کی غلامی سے آزاداور جاگیرداری و سرمایہ پرست سودی و استحصالی نظام کا خاتمہ ہمارا منشور ہے تاکہ مزدور، نوجوان، خواتین، تاجر، کسان زندگی کی حقیقی خوشیاں حاصل کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 251780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش