0
Saturday 6 Apr 2013 00:20

نگران وفاقی کابینہ نے آزاد، منصفانہ اور غیرجانبدار انتخابات کیلئے پلان آف ایکشن تیار کرلیا

نگران وفاقی کابینہ نے آزاد، منصفانہ اور غیرجانبدار انتخابات کیلئے پلان آف ایکشن تیار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی صدارت اسلام آباد میں ہوا، نگران وزیر داخلہ ملک حبیب نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے انہیں ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے وزیر داخلہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں، وزیراعظم اور نگران وزراء نے وزیر داخلہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق، آئندہ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے لائن آف ایکشن پیش کیا جائے گا، نگران کابینہ نے ملک میں جاری توانائی بحران پر بھی غور کیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مشاورت کے بعد آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرانے کے لئے پلان آف ایکشن بھی تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر یا منگل کو پھر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 251799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش