0
Saturday 6 Apr 2013 00:45

ترقیاتی منصوبوں کی تنسیخ کیخلاف راجہ پرویز اشرف نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

ترقیاتی منصوبوں کی تنسیخ کیخلاف راجہ پرویز اشرف نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں سنے بغیر فیصلہ سنا دیا گیا جس ميں ان کے حلقے کے دو بڑے ترقياتی منصوبوں پر عملدرآمد روک ديا اور فيصلے کی کاپياں چيئرمين نيب، چيف اليکشن کمشنر اور ريٹرنگ افسران کو بھجوانے کا حکم ديا گيا تھا۔ درخواست ميں ترقياتی منصوبوں پر عمل درآمد کرانے اور انہيں اليکشن کے ليے اہل قرار دينے کی استدعا کی گئی ہے اور ہائيکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دينے کی درخواست کی گئی درخواست گزار نے جسٹس شوکت عزيز صديقی کی جانب سے جاری کيے گئے فيصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل ڈويژن بینچ پیر کو انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 251806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش