QR CodeQR Code

عراقی نیشنل الائنس نوری المالکی کیساتھ حکومت بنانے پر متفق

5 May 2010 10:29

اسلام ٹائمز:دونوں جماعتیں اتحاد سے پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لئے درکار ایک سو تیریسٹھ سیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی


بغداد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق عراقی نیشنل الائنس وزیراعظم نوری المالکی کے"اسٹیٹ آف لاء کولیشن"کے ساتھ حکومت بنانے پر متفق ہو گئی۔
پارٹی حکام کے مطابق حکمراں جماعت"اسٹیٹ آف لاء کولیشن"اور عراقی نیشنل الائنس کے درمیان حکومت بنانے کے لئے اتفاق ہو گیا ہے۔انتخابات میں اسٹیٹ آف لاء کولیشن نے نواسی اور نیشنل الائنس نے ستر سیٹیں حاصل کی ہیں۔دونوں جماعتیں اتحاد سے پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لئے درکار ایک سو تیریسٹھ سیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔تاہم وزیر اعظم کے لئے اب تک کسی نام کا اعلان سامنے نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 25190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/25190/عراقی-نیشنل-الائنس-نوری-المالکی-کیساتھ-حکومت-بنانے-پر-متفق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org