0
Saturday 6 Apr 2013 11:29

جموں اسمبلی احاطہ میں مسجد شہید کرنے پر کشمیری رہنما برہم

جموں اسمبلی احاطہ میں مسجد شہید کرنے پر کشمیری رہنما برہم
اسلام ٹائمز۔ جموں اسمبلی احاطہ میں 30 سالہ پرانی مسجد کو شہید کرنے پر جموں و کشمیر دختران ملت، جمعیت اہلحدیث، فریڈم پارٹی اور عوامی نیشنل کانفرنس نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے، دختران ملت نے مسجد کو شہید کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلامی شعار کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی اس کارروائی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور مسجد کی تعمیر نو کیلئے فوری اقدام کیا جائے، انہوں نے ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں نماز جمعہ پر صدائے احتجاج بلند کریں، ادھر فریڈم پارٹی نے کہا کہ کچھ طاقتیں ریاست کے اندر پائے جانے والے خوشگوار مذہبی ماحول کو بگاڑ کر سیاسی مفادات حاصل کرنے کے درپے ہیں، پارٹی ترجمان نے جموں کے سول سیکرٹریٹ میں مسجد کو شہید کرانے کے پیچھے یہی مذموم عناصر کار فرما ہیں، اس دوران جمعیت اہل حدیث نے مسجد کو منہدم کرنے کی کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے پہلو میں ایک مندر بھی ہے جس پر سالانہ رنگ و روغن چڑھایا جاتا ہے اور اس کی طرف کوئی آنکھ اٹھانے کی جرات بھی نہیں کرتا اور ایسا ہونا بھی چاہیے لیکن مسجد کو منہدم کرنا اس بات کی غماز ہے کہ حکومت کو اخلاقی اقدار کا کوئی پاس و لحاط نہیں ہے، دریں اثناء عوامی نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر محمد لطیف خان نے کہا کہ مسجد شریف کی انہدامی کاروائی کے پیچھے شرپسند عناصر کی سازش خارج از امکان نہیں جس کا مقصد مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کرکے کشمیر کے امن و امان کو درہم برہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 251925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش