0
Saturday 6 Apr 2013 19:56

پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سپریم کورٹ میں غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عبدالحکیم کنڈی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف آئین شکنی کے علاوہ بنیادی حقوق غصب کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے دو مرتبہ آئین توڑ کر ملک میں ماورائے آئین حکومت قائم کی، مشرف آئین کے آرٹیکل 175 اور 203 کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواست میں وفاق اور سابق صدر پرویز مشرف کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 252054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش