QR CodeQR Code

ایچ ای سی نے شیخ وقاص اکرم اور یاسر رضا کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیدیا

6 Apr 2013 22:41

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایچ ای سی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ متعلقہ یونیورسٹیوں نے دونوں سابق پارلیمنٹیرینز کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سابق پارلیمنٹیرینز شیخ وقاص اکرم اور یاسر رضا کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا ہے اور اس حوالے سے خط لکھ کر الیکشن کمیشن کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایچ ای سی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ متعلقہ یونیورسٹی نے شیخ وقاص اکرم کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی جبکہ الخیر یونیورسٹی نے بھی سابق رکن پنجاب اسمبلی یاسر رضا کو ڈگری جاری کرنے سے انکار کیا ہے جس کی بنیاد پر ایچ ای سی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ جعلی ڈگریاں فراہم کرنے پر دونوں سابق پارلیمنٹرنز کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 252095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252095/ایچ-سی-نے-شیخ-وقاص-اکرم-اور-یاسر-رضا-کی-ڈگریوں-کو-جعلی-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org