QR CodeQR Code

نوشکی، الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

6 Apr 2013 23:21

اسلام ٹائمز: حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر پر اس وقت دستی بم حملہ کیا گیا جب دفتر میں انتخابی امور سر انجام دیئے جارہے تھے۔ 

حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 252135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252135/نوشکی-الیکشن-کمیشن-کے-دفتر-پر-دستی-بم-حملہ-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org