0
Sunday 7 Apr 2013 08:16

شمالی کوریا کی برہمی کی وجہ سے امریکی میزائل تجربہ ملتوی

شمالی کوریا کی برہمی کی وجہ سے امریکی میزائل تجربہ ملتوی
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمۂ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کیا جانے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ منٹ مین 3 نامی اس تجربے کو اس لیے ملتوی کیا گیا ہے کہ کہیں اس سے شمالی کوریا کوئی غلط مطلب نہ نکال لے۔ اس تجربے کو اب مئی کے مہینے تک ملتوی کیا جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ کچھ عرصے میں امریکہ کو غیر معمولی سخت دھمکیاں دی ہیں جب سے اس پر اقوام متحدہ نے تیسرے ایٹمی دھماکے کے بعد مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ شمالی کوریا نے امریکہ پر جوہری حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے کے علاوہ جنوبی کوریا کے خلاف باظابطہ اعلانِ جنگ کے ساتھ ساتھ اپنا جوہری پلانٹ دوبارہ سے کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی محکمۂ دفاع کے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکہ (شمالی کوریا کی جانب سے) اس تجربے کے نتیجے میں کسی قسم کی غلط تصور اور غلط نتائج اخذ کرنے سے بچنا چاہتا ہے۔ جمعے کے روز شمالی کوریا نے پیانگ یانگ میں موجود غیر ملکی سفارت کاروں کو خبردار کیا کہ جنگ کی صورت میں وہ ان کی حفاظت کی صمانت نہیں دے سکتا ہے مگر اب تک کسی بھی غیر ملکی حکومت نے اپنے سفارت کاروں کو اس ملک سے نکل جانے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے دی جانے والی اکثر دھمکیوں کی وجہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں بتائی جا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی سرحد پر ایک میزائل منتقل کرنے کے بعد میزائل شکن دفاعی نظام سے لیس دو جنگی بحری جہازوں کو تعینات کیا ہے۔ جمعرات کو امریکہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ان دھمکیوں کے جواب میں گوام میں میزائل شکن دفاعی نظام نصب کرے گا۔

جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ نے جمعرات کو قانون سازوں کو بتایا کہ شمالی کوریا نے ایک میزائل مشرقی ساحل پر منتقل کیا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں اس سے پہلے فوجی تجربات کیے جاتے رہے ہیں۔ جمعہ کو غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے دو میزائل منتقل کر کے انھیں لانچروں پر نصب کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 252168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش