0
Sunday 7 Apr 2013 19:23

پیپلز پارٹی الیکشن سیل سندھ کا پہلا اجلاس، منظم انتخابی مہم کیلئے حکمت عملی تیار

پیپلز پارٹی الیکشن سیل سندھ کا پہلا اجلاس، منظم انتخابی مہم کیلئے حکمت عملی تیار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی طرف سے 11 مئی 2013ء کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کیلئے تشکیل دئیے گئے الیکشن سیل کا پہلا اجلاس میڈیا سیل بلاول ہاﺅس میں الیکشن سیل کے سربراہ تاج حیدر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن سیل کے ممبران این ڈی خان، سینیٹر سعید غنی، لال بخش بھٹو، وقار مہدی، حبیب الدین جنیدی، رخسانہ زبیری، سیدہ شہلا رضا، لطیف مغل اور شمع مٹھانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11 مئی 2013ء کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کو بہترین طریقے سے منظم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈا کا موثر جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی کھلی جانبداری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس سے نمٹنے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ریٹرنگ افسران کی جانب سے غیر متعلقہ اور مخصوص سوالات ضیاء ازم کی واپسی کی کوشش ہے۔ تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلعی سطح پر فوری طور پر الیکشن سیل قائم کریں تاکہ عام انتخابات میں رجعت پسند قوتوں کی گھناﺅنی سازشوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 252341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش