QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوری کا اجلاس، پشاور کی صورتحال پر خصوصی توجہ

7 Apr 2013 19:38

اسلام ٹائمز: اراکین نے تنظیم کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس دوران علامہ سبیل حسن مظاہری نے انکی تجاویز کو سراہا۔ انہوں نے ماضی میں اراکین کی جانب سے بھرپور تعاون کی بھی تعریف کی، اور ان سے اس سلسلے میں مزید تعاون کی اپیل کی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی شورٰی کا اجلاس آج صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کی صدارت میں جامعہ امام صادق (ع) اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ تنظیم کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اراکین سے تجاویز بھی طلب کئے گئے۔ اجلاس میں پشاور کی صورتحال کو خصوصی توجہ دی گئی۔ اراکین نے تنظیم کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس دوران علامہ سبیل حسن مظاہری نے انکی تجاویز کو سراہا۔ انہوں نے تنظیمی امور میں بھرپور تعاون کرنے پر اراکین شوری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اور ان سے اس سلسلے میں مزید تعاون کی اپیل کی۔ اراکین شوری نے مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں پشاور کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، اور یہاں کے مسئلے کو نہایت سنجیدگی سے لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل نے پشاور کے حوالے سے اراکین کی تجاویز سنیں اور ان سے اس سلسلے میں خصوصی تعاون طلب کیا۔ اراکین نے ہر قسم کے تعاون کے ساتھ ساتھ اپنے رہنما کے حکم پر ہر قسم کی قربانی دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 252370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252370/خیبر-پختونخوا-ایم-ڈبلیو-کی-صوبائی-شوری-کا-اجلاس-پشاور-صورتحال-پر-خصوصی-توجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org