0
Sunday 7 Apr 2013 20:11

ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، جان کیری

ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ حالیہ مذاکرات کی ناکامی کے باوجود عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر بات چیت جاری رکھیں گی۔ ترکی کے شہر استبول میں اپنے ترک ہم منصب احمد داؤد غلو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں بہتری کے لئے امریکہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے شامی مہاجرین کے لئے سرحد کھلی رکھنے پر زور دیا۔ جان کیری نے ترکی اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لائیں۔ یہ مطالبہ صیہونی ریاست کی جانب سے ترکی کے خیراتی ادارے کے انتظام کردہ غزہ امدادی فلوٹیلا پر 2010ء میں خونی حملے پر معافی مانگنے کے دو ہفتوں بعد سامنے آیا۔ جان کیری نے کہا یہ امریکہ کا کام نہیں ہے کہ وہ شرائط طے کرے، ہم چاہیں گے کہ یہ تعلقات جو مشرق وسطٰی میں اہمیت کے حامل ہیں اور خود امن عمل کے لئے ناگزیر ہیں مکمل طور پر واپس ٹریک پر آجائیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ ترکی میں وزیر خارجہ احمد Davutoglu سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ترکی متحرک اور حوصلہ افزا ملک ہے اور مشرق وسطٰی میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ترکی میں وزیراعظم طیب اردگان سے ملاقات کے بعد جان کیری اسرائیل اور راملہ جائیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کا وقت تیزی سے گزر رہا ہے، اُسے صرف باتوں تک نہ رکھا جائے، ایران کے لیے اب بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 252378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش