0
Monday 8 Apr 2013 10:33

افغانستان سے متعلق دوحہ میں 3 روزہ مذاکرات کا آغاز، امریکہ طالبان سے تنہا مذاکرات نہ کرے، مسٹر جیک

افغانستان سے متعلق دوحہ میں 3 روزہ مذاکرات کا آغاز، امریکہ طالبان سے تنہا مذاکرات نہ کرے، مسٹر جیک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے اتحادی افواج کی پرامن واپسی اور طالبان کے ساتھ مفاہمت کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے سی آئی اے، سعودی اور قطر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تین روزہ مذاکرات دوحہ میں شروع ہوگئے۔ اہم سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں حکمرانی کے سلسلے میں امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان امور کے امریکی ماہر مسٹر جیک کی جانب سے تجویز آئی ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ تنہا مذاکرات نہ کرے، اس لئے کہ طالبان قیادت سی آئی اے پر اعتماد نہیں کرتی ہے، انہوں نے تجویز دی ہے کہ امریکی قیادت تین چار عرب ملکوں جن میں سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں، انہیں اپنے مذاکراتی عمل میں شریک رکھے۔ بتایا گیا ہے کہ افغان صدر نے طالبان کے قائد ملا محمد عمر سے رابطے کی جو کوشش کی تھی صدر کرزئی اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، البتہ طالبان نے پرامن افغانستان کے لئے اپنی تجاویز دینے کا فیصلہ ضرور کیا ہے۔ تاہم طالبان لیڈرز CIA کے ساتھ تنہا مذاکرات نہیں کریں گے، طالبان کے مطابق سی آئی اے نے بہت زیادہ وعدہ خلافیاں کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 252478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش