0
Monday 8 Apr 2013 18:40

ڈی جی خان دولت والی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے، علامہ مظہر عباس علوی

ڈی جی خان دولت والی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے، علامہ مظہر عباس علوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور لاہور کے صدر سید آصف علی زیدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نگران وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی دہشت گردی کے خلاف کیوں آپریشن نہیں کر رہے، ڈی جی خان دولت والی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے، جہاں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، باقر عباس کا قتل حکومت کیلئے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت فقہ جعفریہ کے افراد کا قتل عام رکوانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ تونسہ میں ہونے والے واقعہ کا ابھی تک نوٹس نہیں لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ باقر عباس کے قاتل فوری طور پر گرفتار کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 252612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش