QR CodeQR Code

ملک میں جموریت کے فروغ کیلئے شفاف اور آزادنہ انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، چیف جسٹس

8 Apr 2013 23:50

اسلام ٹائمز: پشاور میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حقیقی جمہوریت اس وقت ممکن ہے جب ایماندار لوگ پارلیمنٹ میں جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرا رہا ہے جبکہ عدلیہ الیکشن کمیشن کو ادارتی مدد فراہم کر رہی ہے۔ پشاور میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں جموریت کے فروغ کے لیے شفاف اور آزادنہ انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان کے الیکشن پر لگی ہوئی ہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ حقیقی جمہوریت اس وقت ممکن ہے جب ایماندار لوگ پارلیمنٹ میں جائیں گے۔ انہوں ریٹرنگ افسران سے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے ان پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور جوڈیشل افسران بغیر کسی دباوٴ کے اپنی ذمہ داری قانون کے مطابق نبھائیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرا رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو ادارتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 252673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/252673/ملک-میں-جموریت-کے-فروغ-کیلئے-شفاف-اور-آزادنہ-انتخابات-کا-انعقاد-ضروری-ہے-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org