0
Tuesday 9 Apr 2013 12:01

شمالی کوریا کا ممکنہ حملہ، جاپان نے پیٹرائٹ دفاعی میزائل نظام نصب کر دیا

شمالی کوریا کا ممکنہ حملہ، جاپان نے پیٹرائٹ دفاعی میزائل نظام نصب کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کی دھمکیوں کے بعد جاپان نے ٹوکیو کے اطراف میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا ہے۔ جزیرہ نما کوریا میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے، شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے درمیانے درجے تک مار کرنے والے میزائل مشرقی ساحل پر بھیجے ہیں۔ ان دھمکیوں کے بعد ٹوکیو کے اطراف میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کا مقصد اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر جاپان میں پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام نصب کر دیا گیا۔ جاپانی حکام کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں میزائل تباہ کرنے والے اعلٰی درجے کی صلاحیت والے دو پیٹرائٹ وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ Asaka اور Narashino میں بھی انٹرسیپٹر نصب کیے گئے تھے، Yokosuka میں امریکی فوجی اڈے کے قریب بھی دو لانچرز تیار ہیں، ماضی میں بھی اسٹینڈر میزائل تھری (SM-3) نصب کیے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 252776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش