3
0
Tuesday 9 Apr 2013 14:01

ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے اورنگزیب فاروقی کی انتخابات میں نااہلی کے لئے درخواست دائر

ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے اورنگزیب فاروقی کی انتخابات میں نااہلی کے لئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 258 مولانا محمد علی حسینی نے کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ اورنگزیب فاروقی جو کہ دہشتگرد ہے اور شیعہ مسلمانوں کا قاتل ہے کو انتخابات میں نااہل قرار دے کر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور امیدوار برائے حلقہ این اے 258 مولانا محمد علی حسینی نے ملیر کورٹ میں الیکشن کمیشن کے ریٹرنگ آفیسر کو ایک درخواست جمع کروا دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنگزیب فاروقی ایک دہشتگرد اور کالعدم گروہ کا سرغنہ ہے وہ شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے سمیت ملک میں فرقہ واریت کو پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس کے کاغذات نامزدگی برائے حلقہ این اے 258 اور پی ایس 128 سے مسترد کرے۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اگر انتخابات میں حصہ لینے والا کوئی امیدوار کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہو جس سے ملک یا شہر کے امن و امان یعنی Maintenance order کو خطرہ ہو تو وہ انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہو سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار مولانا محمد علی حسینی نے ناصبی دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی ایک ویڈیو ریکارڈنگ بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہے جس میں اورنگزیب فاروقی کے الفاظ کچھ اس طرح سے ہیں۔

’’دشمن یہ بات سن لے کہ میرا کام سنی بیداری ہے اور میں اہل سنت کو اہل تشیع کے خلاف اتنا مضبوط کردوں گا کہ انشاءاللہ العزیز سنی شیعہ سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں ہوگا، اپنی موت خود مریں گے اب ہمیں انہیں مارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سنی اپنے سنی کاز کے لئے اس قوم کو اتنا متحد کر دیں گے کہ شیعہ کا سانس لینا بھی مشکل ہو جائے گا اور وہ سوچے گا کہ اس شہر میں اب کیسے رہوں‘‘
خبر کا کوڈ : 252848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بہت اچھا اقدام کیا ہے، دہشت گردوں کو اس ملک میں تنہا کرنے کا وقت آگیا ہے۔
Pakistan
ماشاء اللہ، بہت ہی احسن اقدام ہے، خدا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔
sunni shia bahi bahi in ko apas mai larane walon par lanat beshumar MWM zindabad
ہماری پیشکش